بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول جوڑے وکی کوشل اور کترینہ کیف کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ دونوں اداکاروں نے جمعہ کے روز اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری ایک مشترکہ بیان کے ذریعے شیئر کی۔
وکی کوشل اور کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت پوسٹ کے ذریعے بیٹے کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ وہ خود کو خوش قسمت محسوس کر رہے ہیں۔ پوسٹ میں دونوں نے اپنے ننھے مہمان کو خوشیوں کا تحفہ قرار دیا۔
یہ خوشخبری سامنے آتے ہی شوبز دنیا اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ فلمی برادری کے کئی معروف فنکاروں نے جوڑے کو نیک تمناؤں اور محبت بھرے پیغامات سے نوازا۔
کرینہ کپور خان نے کترینہ کیف کو خوشی کے ساتھ بوائے مما کلب میں خوش آمدید کہا۔
معروف اداکار اکشے کمار نے ایک دلچسپ پیغام میں لکھاکہ کترینہ اور وکی، تم دونوں کے لیے بہت خوش ہوں، تم بہترین والدین ثابت ہوگے۔ بس بچے کو انگریزی اور پنجابی دونوں سکھانا مت بھولنا۔


دیگر اداکاروں میں ہما قریشی، آیوشمان کھرانہ، نیہا دھوپیا، ارجن کپور اور دیا مرزا شامل ہیں جنہوں نے بھی اپنی دلی خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وکی کوشل کے بھائی سنی کوشل، جو پہلے ہی ماموں بننے کی خوشی کا اظہار کر چکے تھے، نے بھی اس موقع پر خاندان کے ساتھ جشن منایا۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر ہزاروں پیغامات کے ذریعے دونوں ستاروں کو نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد دی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








