وکی کوشل کی فلم بیڈ نیوز کا باکس آفس پر سب سے زیادہ بزنس

تازہ ترین

تازہ ترین

بیڈ نیوز
(فوٹو: آن لائن)

جمعہ کے روز بھارت کے سینما گھروں میں ریلیز کی گئی وکی کوشل کی فلم بیڈ نیوز کا باکس آفس پر سب سے زیادہ بزنس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم نے وکی کوشل کی ماضی کی فلموں کے مقابلے میں پہلے روز میں سب سے زیادہ بزنس کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ریلیز کی گئی فلم بیڈ نیوز کی ہدایات آنند تیواری نے دیں جس نے اپنی ریلیز کے پہلے ہی روز 8اعشاریہ 5 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کی بڑے میاں چھوٹے میاں نے ریلیز کے پہلے روز اس سے زیادہ بزنس کیا تھا۔

بڑے میاں چھوٹے میاں نے اوپننگ کے روز 16 کروڑ کمائے تاہم ریلیز کے اگلے روز سے ہی فلم کی کمائی کا گراف گرتاچلا گیا اور یہ اکشے کمار کی ایک اور فلاپ فلم ثابت ہوئی۔ بیڈ نیوز سے قبل وکی کوشل کی فلم اڑی نے 8اعشاریہ 2کروڑ کا سب سے زیادہ بزنس کیا تھا۔

اڑی دی سرجیکل اسٹرائیک نے بھارت میں 245 کروڑ کا مجموعی بزنس کیا جبکہ بیڈ نیوز کو عوام کی بڑی تعداد نائٹ شو کے طور پر بہت پسند کررہی ہے۔ ممبئی میں فلم کے 835شوز ہوئے جس میں 20 اعشاریہ 75 فیصد فلم بین متحرک نظر آئے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ ویک اینڈ کے روز بھی فلم کی کارکردگی اچھی رہے گی۔ پنک وِلا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلم اپنے پہلے ویک اینڈ میں 30 کروڑ تک کا بزنس کرسکتی ہے۔ بیڈ نیوز کا تقابل کریو اور تیری باتوں میں ایسا الجھا جیسا جیسی فلمز سے کیا جارہا ہے۔

Related Posts