لطیف کھوسہ کے رقص کی ویڈیو وائرل، شادی کی تقریب کو چار چاند لگ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

لطیف کھوسہ
(فوٹو: اسکرین گریب، جی این این)

پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور مشہورومعروف قانون دان لطیف کھوسہ نے شاندار رقص کرکے شادی کی تقریب کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں معروف وکیل اور سینئر پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے شادی کی تقریب میں شرکت کی اور وکیل کے رسمی لباس میں ملبوس ہو کر رقص میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

(ویڈیو بشکریہ روزنامہ پاکستان)

تقریب میں دو تین مرد حضرات اور دو خواتین نے بھی لطیف کھوسہ کے ساتھ بالی ووڈ کے کلاسک دور کے ایک گیت پر رقص کیا۔ ویڈیو میں بھارتی گیت پر لطیف کھوسہ کے ہمراہ رقص کرنے والوں کے ساتھ ساتھ دیگر افراد بھی تقریب کا لطف اٹھاتے نظر آئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ لطیف کھوسہ نے خواتین کے ہمراہ بھی رقص کیا اور اس دوران دیگر افراد کی بھی رقص کیلئے حوصلہ افزائی کی۔ ان کے ساتھ رقص کرنے والی خواتین میں سے ایک نے اپنے چہرے کے سوا مکمل نقاب کررکھا تھا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر متعدد افراد نے اس پر مختلف تبصرے کیے ہیں اور معروف وکیل لطیف کھوسہ کے رقص کی تعریف کی ہے۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے لطیف کھوسہ کی ویڈیو اور رقص کے رجحان پر مذہبی حوالے سے تنقید بھی کی۔

Related Posts