کراچی میں مسلح ملزمان نے باپ بیٹے کو اغواء کرنے کے بعد فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بیٹا مصامیر زخمی ہوگیا۔ دونوں افراد کو شاہ فیصل پل سے اغواء کیا گیا تھا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے کراچی میں نیشنل ہائی وے پر رزاق آباد کے قریب فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مصامیر زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے باپ اور بیٹے کو شاہ فیصل پل سے اغوا کرلیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان ایس پی نمبر پلیٹ کی حامل سفید کار پر سوار تھے۔ ملزمان نے باپ اور بیٹے کو پہلے تو شاہ فیصل پل سے اغوا کیا اور پھر ان سے ان کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیل پوچھتے رہے۔ ملزمان نے رزاق آباد کے قریب باپ بیٹے کو گاڑی سے اتار دیا۔
رزاق آباد کے مقام پر ملزمان نے مغوی مصامیر پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا۔ اپنے ویڈیو میں زخمی شخص مصامیر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مجھ سے پیسے لے لیے، جاتے جاتے میرے ہاتھ اور پیر پر گولیاں ماریں اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے میں نیکی مہنگی پڑ گئی، خاتون کو لفٹ دینے والا شخص لٹ گیا۔ کورنگی میں ملزمہ نے لفٹ کے بہانے موٹر سائیکل سوار کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔
آج سے 2 روز قبل کراچی کے عوامی کالونی تھانے میں درخواست جمع کرانے والے شہری کا کہنا تھا کہ مجھے کورنگی سنگر چورنگی پر لفٹ مانگنے والی خاتون نے لوٹا۔ میں موٹر سائیکل پر سوار تھا، خاتون نے روک کر لفٹ مانگی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








