ویڈیو: لیگی سینیٹر پولیس افسر کو دھکا دیکر نواز شریف تک پہنچے مگر۔۔۔ پھر کیا ہوا خود دیکھ لیں

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو اسکرین گریب

پارلیمنٹ ہاؤس کی پارکنگ میں اس وقت شدید بدمزگی دیکھنے میں آئی جب مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان نے اپنے لیڈر سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملنے کی کوشش کی۔

میاں نواز شریف اپنی گاڑی میں بیٹھ رہے تھے اور اسی دوران دیگر لوگوں کو الوداع کر رہے تھے کہ گاڑی کی دوسری طرف سے سینیٹر افنان اللہ خان نے آکر نواز شریف سے ملنے کی کوشش کی تو سیکیورٹی پر مامور پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی نے انہیں روکنے کی کوشش کی، جس پر دونوں میں کھینچا تانی ہوئی لیکن افنان اللہ اپنے قائد تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ صورتحال دیکھ کر نواز شریف نے بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور ڈی ایس پی کی طرف ڈانٹنے کے انداز میں ہاتھ سے اشارہ کیا۔ افنان اللہ خان نے نواز شریف کو الوداع کہا اور وہ گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے، تاہم اس موقع پر میاں نواز شریف نے افنان اللہ خان سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔
اس واقعے پر سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ وہی افنان اللہ ہیں جنہوں نے اپنے قائد کیلئے شیر افضل مروت سے تھپڑ کھائے تھے، مگر آج ان کے قائد نے ان سے ہاتھ تک نہیں ملایا۔

Related Posts