پنجاب میں اعلیٰ پولیس افسر نے کھلی کچہری کے دوران ایک بیٹے کی ماں کے خلاف شکایت سننے سے انکار کردیا، جس کی وائرل ویڈیو نے سب کے دل چھو لیے ہیں۔
یہ واقعہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ایس ایس پی) چکوال احمد محی الدین، جو ضلع جھلم کا اضافی چارج بھی سنبھالے ہوئے ہیں، کی کھلی کچہری کے دوران پیش آیا، جس میں انہوں نے ماں کے خلاف شکایت لانے والے بیٹے کو ماں سے معافی مانگنے کا حکم دے کر کچہری سے اٹھوا دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شہری اپنی سگی والدہ کے خلاف تحریری شکایت لے کر آتا ہے۔ پولیس افسر نے مختصر بات سننے کے بعد مزید کچھ سننے سے انکار کرتے ہوئے سائل سے کہا کہ اپنی والدہ سے معافی مانگتے رہو، چاہے کتنا ہی وقت لگ جائے۔ ان کا مؤقف تھا کہ جب تک ماں ناراض ہے، بیٹے کی مشکلات حل نہیں ہو سکتیں۔
احمد محی الدین کے اس موقف کو عوامی حلقوں میں پولیس افسر کی خاندانی اور اخلاقی اقدار کی پاسداری کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








