آرمی چیف کی چینی سفیر سے ملاقات، دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کا عزم

تازہ ترین

تازہ ترین

آرمی چیف کی چینی سفیر سے ملاقات، دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کا عزم
آرمی چیف کی چینی سفیر سے ملاقات، دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کا عزم

راولپنڈی: سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے مستحکم رہنے کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے یہ بات پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کے موقع پر کہی۔آرمی چیف نے پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی میں مکمل سپورٹ اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے داسو واقعے پر چینی حکومت اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردری کا اظہار کیا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج چین کے ساتھ تعلقات کی بہت قدر کرتی ہے۔

اس موقع پر سپہ سالار نے کہا کہ ہم امن کے لیے کام کر رہے ہیں۔ دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کے لیے مستحکم رہنے کی ضرورت ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن واستحکام کے لیے ہم آہنگی پر اتفاق کیا۔

دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی،جس میں افغانستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر گفتگو کی گئی۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے 19 جولائی کو اسلام آباد کا دورہ کیا،زلمے خلیل زاد نے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی۔

سفارتخانہ کے مطابق زلمے خلیل زاد نے افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا۔ امریکی سفارتخانہ کے مطابق ملاقاتوں میں افغانستان میں پائدار امن اور افغانستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر بات چیت کی گئی۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

سفارتخانہ نے کہاکہ افغانستان میں مستقل جنگ سے پورے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے،افغانستان میں امن سے علاقائی ترقی اور تجارت کو فروغ ملے گا

Related Posts