میڈیکل کانفرنس میں ڈانس کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Viral dance video at medical conference draws social media ire

چنئی میں ایسوسی ایشن آف کولون اینڈ ریکٹل سرجنز آف انڈیا کی سالانہ کانفرنس میں رقص کی پرفارمنس کیمرے میں قید ہوئی اور سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جس سے تنازعہ کھڑا ہوگیا۔

58 سیکنڈ کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک خاتون رقاصہ سامعین کو محظوظ کرتی ہے، کچھ مرد اسٹیج پر اس کے ساتھ شامل ہوتے ہیں جن کے ہاتھ میں شراب موجود ہے۔

ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے ایونٹ پر تنقید کرتے ہوئے اسے بے ہودہ قرار دیا اور پیشہ ورانہ ماحول میں اس طرح کی پرفارمنس کے مناسب ہونے پر سوال اٹھایا۔

ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے، صارف نے لکھا، “یہ ایسوسی ایشن آف کولون اینڈ ریکٹل سرجنز آف انڈیا کی سالانہ کانفرنس تھی، جو چنئی میں 19 سے 21 ستمبر تک منعقد ہوئی تھی۔

درجنوں سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو سامنے آنے پر شدید تنقید کی ہے جبکہ لوگوں نے اسکا موازنہ بالی ووڈ اور دیگر تہواروں کی تقریبات میں عام طور پر دیکھے جانے والے اسی طرح کے مناظر سے کیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’’لوگوں کو اس سے کیسے مسئلہ ہو سکتا ہے جب بالی ووڈ ایسا ہی کرتا ہے جسے لاکھوں لوگ دیکھتے ہیں؟‘‘

 

ایک صارف نے کہا کہ اگر یہ غلط ہے تو مذہبی تہواروں اور شادیوں کے دوران ڈانس کرنا بھی غلط ہے۔ کیا یہ قانونی طور پر غلط ہے؟ اخلاقی طور پر غلط؟

Related Posts