دلچسپ ویڈیو: پیدائش کے ایک ہفتے کے اندر ہی بچی کے دانت نکل آئے

تازہ ترین

تازہ ترین

بچی باپ کی آغوش میں، فوٹو اسکرین گریب

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارقہ (شارجہ) میں پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے، ڈاکٹرز نے اسے نایاب کیس قرار دے دیا۔

اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی مہرہ عبد الرحمٰن کی صحت کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے، بچی صحت مند ہے۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ اسے’ولادی دانت‘ کہتے ہیں جو پیدائش کے فوراً بعد یا چند دن میں ظاہر ہوتے ہیں۔

دوسری جانب بچی کے والد کا کہنا تھا کہ یہ منظر دیکھ کر میں بہت خوش اور حیران رہ گیا ہوں۔

Related Posts