بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ کر تیز ترین 25 ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔
دہلی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ کے تیسرے دن ویرات کوہلی نے 549 ویں اننگز میں 31ہزار 313 گیندیں کھیل کر 25 ہزار رنز بنا کر ریکارڈ قائم کرلیا۔
سچن ٹنڈولکر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 34 ہزار 437 رنز بنائے جبکہ آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی رکی پوائنٹنگ نے 588 اننگز میں 25 ہزار رنز بنائے تھے،یاد رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے یہ اعزاز 577 اننگز کھیل کر حاصل کیا تھا۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 8، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 67رنز سے شکست دیدی
اس سے قبل دسمبر 2020 میں ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑا تھا، جس کے ساتھ وہ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 12ہزار رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








