اپنے اوپر لگنے والے الزامات پرمفتاح اسماعیل غصے میں آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

اپنے اوپر لگنے والے الزامات پرمفتاح اسماعیل غصے میں آگئے
اپنے اوپر لگنے والے الزامات پرمفتاح اسماعیل غصے میں آگئے

کراچی لٹریچر فیسٹیول میں ایک سیشن کے دوران سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر آگ بگولہ ہوگئے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے کراچی لٹریچر فیسٹیول کے ایک سیشن میں سوال پوچھا گیا کہ آپ کے دور میں لگژری گاڑیاں وزرا کیلئے آتی رہیں،آپ نے کیوں نہیں روکا؟

اس سوال کے بعد مفتاح اسماعیل اپنے غصے پر قابو نہ رکھ پائے اور جواب دیا کہ کونسی بی ایم ڈبلیو کی بات کر رہے ہیں؟ میں نے کوئی لگژری گاڑی نہیں لی، لوگ جھوٹے الزام لگاتے ہیں جس کی وجہ سے جیل جاناپڑتاہے۔

مزید پڑھیں:ایم کیو ایم پاکستان کا قومی اسمبلی کا ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

مفتاح اسماعیل کی ویڈیو پاکستان مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھے بات کرنے دیں اپنی وزارت میں پیٹرول بھی خود خریدتا تھا۔

Related Posts