ویوو نے پاکستان میں جدید فیچرز سے مزین ایکس فولڈ 5 متعارف کرا دیا، قیمت اور خصوصیات

تازہ ترین

تازہ ترین

vivo Unveils the X Fold5 in Pakistan
Stuff India

پاکستان میں معروف عالمی اسمارٹ فون کمپنی ویوو نے اپنا نیا فلیگ شپ فولڈ ایبل اسمارٹ فون ایکس فولڈ 5 باضابطہ طور پر پیش کر دیا ہے۔

یہ نیا ماڈل خوبصورتی، طاقت اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج ہے جو پہلے سے زیادہ ہلکا، اسمارٹ اور کارکردگی میں بہتر فولڈ ایبل تجربہ فراہم کرتا ہے۔

یہ اسمارٹ فون دو خوبصورت رنگوں فیدر وائٹ اور ٹائٹینیم گرے میں دستیاب ہے، جو جدید ڈیزائن اور نفاست کا امتزاج پیش کرتے ہیں۔

جدید ڈیزائن اور پورٹیبلٹی
ایکس فولڈ 5 محض 217 گرام وزن اور 9اعشاریہ 2 ملی میٹر موٹائی کے ساتھ اپنی کلاس کا سب سے ہلکا اور پتلا فولڈ ایبل فون ہے۔

اس کا فولڈنگ میکانزم نہ صرف مضبوط بلکہ آرام دہ استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو کاروباری افراد اور سفر کرنے والوں کے لیے ایک مثالی انتخاب ہے۔

فون کو آئی پی ایکس 8 اور آئی پی ایکس 9 واٹر ریزسٹنس، آئی پی 5 ایکس ڈسٹ ریزسٹنس اور دوسری جنریشن آرمر گلاس کی مضبوطی حاصل ہے جس سے یہ مختلف ماحول میں باآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

طاقتور بیٹری اور تیز رفتار چارجنگ
ایکس فولڈ 5 میں 6000 ایم اے ایچ بلیو وولٹ بیٹری دی گئی ہے، جو دن بھر بھرپور کارکردگی فراہم کرتی ہے۔

اس میں 80 واٹ ڈوئل سیل فلیش چارج اور 40 واٹ وائرلیس فلیش چارج کی سہولت موجود ہے جس سے فون انتہائی کم وقت میں چارج ہو جاتا ہے۔ ویوو کی جدید بیٹری ٹیکنالوجی بہتر توانائی کی بچت اور زیادہ اسکرین ٹائم فراہم کرتی ہے۔

اعلیٰ معیار کی فوٹوگرافی
تصویری شوقین صارفین کے لیے اس میں 50 میگا پکسل زائیس ٹیلی فوٹو کیمرا موجود ہے، جو انتہائی واضح اور رنگین تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ کیمرا سسٹم زائیس کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے اور حقیقی آپٹیکل زوم فراہم کرتا ہے۔

اسمارٹ پروڈکٹیویٹی فیچرز
ایکس فولڈ 5 میں اے آئی اسمارٹ آفس فیچرز شامل ہیں، جن میں بیک وقت متعدد کام کرنے، فوری ترجمہ، دستاویز اسکیننگ اور ایپس کے درمیان آسان سوئچنگ کی سہولت موجود ہے، جو اسے کام اور تخلیقی سرگرمیوں کے لیے بہترین ڈیوائس بناتی ہے۔

قیمت اور دستیابی
یہ فون پاکستان میں 512 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 5 لاکھ 69 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا اور اس کے ساتھ مفت ویوو بڈز بھی فراہم کیے جائیں گے۔

پری آرڈر 13 اگست سے شروع ہوگا جبکہ فروخت کا آغاز 19 اگست سے کیا جائے گا۔ خریداروں کو خصوصی ایکس کیئر سروسز بھی فراہم کی جائیں گی جن میں 12 ماہ کے اندر ایک مرتبہ مفت آؤٹر اسکرین کی تبدیلی اور 24 ماہ کے اندر انٹر اسکرین کی تبدیلی پر 25 فیصد رعایت شامل ہے۔

مزید سہولیات میں ملک بھر میں مفت کوریئر سروس اور پریمیئم کسٹمر سپورٹ بھی شامل ہیں۔

یہ ڈیوائس پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور تمام مقامی موبائل نیٹ ورکس کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے۔

زونگ 4 جی صارفین کے لیے خصوصی پیکج کے تحت 6 ماہ تک ہر ماہ 2 جی بی، کل 12 جی بی مفت انٹرنیٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

Related Posts