ماسکو: روس کے نیم فوجی دستے ویگنر گروپ نے فوجی قیادت کے خلاف بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے آخری حد تک جانے کا عندیہ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روس کے ویگنر گروپ کی جانب سے بغاوت کے اعلان کے بعد روسی قیادت نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے دارالحکومت ماسکو کی سڑکوں پر ٹینک بلا لیے۔ ویگنر گروپ نے روس کیلئے یوکرین جنگ میں کامیابیاں اپنے نام کی ہیں۔
جوبائیڈن سے مودی کی ملاقات، وائٹ ہاؤس کے باہرمظاہرے
ویگنر گروپ کی جانب سے بغاوت کے بعد یوکرین میں روس کا فوجی ہیلی کاپٹر مار گرانے اور جنوبی روسی علاقے روستوف میں دخول کا دعویٰ بھی سامنے آیا۔ بانی ویگنر گروپ یوگینی پریگوزن نے روسی وزارتِ دفاع پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
یوگینی پریگوزن کا کہنا ہے کہ وزیرِ دفاع اپنے ہی فوجیوں کو مارنے کا منصوبہ بنائے بیٹھے تھے۔ مبینہ میزائل حملے میں جو روسی فوجی ہلاک ہوئے، اس میں روسی وزارتِ دفاع ملوث ہے۔ ہمارے گروپ میں شامل سیکڑوں جنگجوؤں کو بمباری سے ہلاک کیا گیا۔
گروپ کے سربراہ نے 2000 جنگجوؤں کی لاشیں چھپانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس کامقصد مبینہ طور پر یوکرین میں نقصانات کم کرکے دکھانا ہے۔ ہم نے وزارتِ دفاع کو ہٹانے کیلئے جنگجوؤں کو روس روانہ کیا ہے۔ راستے میں آنے والوں کو ہلاک کردیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








