راولپنڈی، نجی ریسٹورنٹ میں معمولی تلخ کلامی پرویٹر کا چھری سے حملہ، شیف جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی، نجی ریسٹورنٹ میں معمولی تلخ کلامی پرویٹر کا چھری سے حملہ، شیف جاں بحق
راولپنڈی، نجی ریسٹورنٹ میں معمولی تلخ کلامی پرویٹر کا چھری سے حملہ، شیف جاں بحق

راولپنڈی کے نجی ریسٹورنٹ میں معمولی تلخ کلامی پر ویٹر نے چھری سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں شیف جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی میں تھانہ روات کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا جہاں چھریوں کے وار کیے گئے جس کے نتیجے میں شیف جاں بحق ہوا۔

مقتول نور نجی ریسٹورنٹ کا شیف تھا جسے ویٹر نے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ فیصل طارق کی شیف نور کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر ملزم نے طیش میں آ کر چھریوں کے 2وار کیے۔

ملزم کے حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے شیف کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ نور کی میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ چھریوں کے وار کرنے والے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے جسے جلد گرفتار کرکے سخت سزا دلائی جائے گی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل دیورنے پیسے نہ دینے پر بھابھی کو چھریاں مارکرقتل کردیا تھا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تاہم پولیس نے قاتل کی تلاش شروع کردی۔

تھانہ رتہ امرال کی حدود ہزارہ کالونی کے رہائشی عادل خان نے 2 ماہ قبل ایم ایم نیوزکوبتایا کہ بھینسوں کا کاروبار کرتا ہوں اور26اپریل کوبوقت سہ پہر 3بجے میں بھینسوں کے ڈیرے پر موجود تھا۔ مجھے بتایا گیا کہ راشد خان جو میرا حقیقی بھائی ہے وہ میری بیوی سے 30 ہزار روپے مانگ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں دیورنے پیسے نہ دینے پر بھابھی کو چھریاں مارکرقتل کردیا

قبل ازیں راولپنڈی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ، جڑواں شہر کے عوام غیر محفوظ ہو گئے جنہیں موبائل فون، موٹر سائیکل اور گاڑیوں سے محروم کیا جانے لگا۔

پنجاب کے شہر راولپنڈی میں گزشتہ ماہ چوری، ڈکیتی اور لوٹ مار کا سلسلہ جاری رہا۔ تھانہ پیر ودھائی کے علاقے سے خیابانِ سر سید میں مسلح ملزمان رئیس نامی شہری سے موٹر سائیکل چھین کر لے گئے۔

مزید پڑھیں: اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ، شہری غیر محفوظ

Related Posts