ہم ٹی وی ایوارڈ شو میں شرکت کرنی ہے؟ جانیں ٹکٹ سمیت اہم ترین معلومات

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

دسواں ہَم ٹی وی ایوارڈز 11 اکتوبر 2025 کو امریکی شہر ہیوسٹن کے این آر جی ارینا میں منعقد ہوگا۔ یہ ایوارڈز پاکستانی ٹیلی ویژن، فلم، فیشن اور موسیقی کی بہترین کاوشوں کا جشن منانے کے لیے مشہور ہیں اور اس موقع پر شوبز کی دنیا کے چمکتے ستارے جلوہ گر ہوں گے۔

ایونٹ کے ٹکٹ اب دستیاب ہیں جن کی قیمتیں 102 ڈالر سے شروع ہو رہی ہیں اور مداح انہیں ٹکٹ ماسٹر اور سیٹ گیگ سے خرید سکتے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ تقریب امریکی پاکستانی کمیونٹی سمیت دیگر ممالک سے بھی بڑی تعداد میں شائقین کو متوجہ کرے گی۔

اس سال ایونٹ کی میزبانی اداکار حمزہ سہیل کریں گے جبکہ مہوش حیات اور ہانیہ عامر خصوصی پرفارمنسز پیش کریں گی۔ علاوہ ازیں ناظرین کو موقع دیا جائے گا کہ وہ ویورز چوائس کیٹیگریز میں اپنی پسندیدہ شخصیات کو ووٹ دے سکیں جن کی ووٹنگ ہَم ٹی وی کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

ہَم ایوارڈز پاکستانی تفریحی صنعت کا ایک بڑا اور معتبر ایونٹ ہے جو گزشتہ دس سالوں میں بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی پہچان بنا چکا ہے۔ اس سے پہلے یہ ایوارڈز دبئی، ٹورنٹو اور لندن جیسے شہروں میں بھی منعقد ہو چکے ہیں۔ پچھلے سال لندن کے او وی او ارینا ویملی میں منعقد ہونے والے ایونٹ کو اس کی زبردست پرفارمنسز اور اعلیٰ معیار کی تیاری کی وجہ سے خوب سراہا گیا تھا۔

اس گانے میں ایسا کیا خاص ہے؟ فرحان سعید کا اندروں کھا جانا سوشل میڈیا پرٹرینڈ بن گیا

دس سال کی کاوشوں کو یادگار بنانے کے لیے اس سال کا ایوارڈز نہ صرف شوبز کی بہترین کارکردگیوں کو سراہے گا بلکہ پاکستانی ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر پیش کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔ مداح اور فنکار دونوں ہی اس شاندار رات کے منتظر ہیں جو ہیوسٹن میں یادگار ثابت ہوگی۔

Related Posts