افغانستان سے فرار کا خوفناک طریقہ؛ 13 سالہ لڑکے کا بھارتی ایئرپورٹ پر حیران کن انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ایئرپورٹ پر ایک حیران کن واقعہ اُس وقت پیش آیا جب حکام کو ایک 13 سالہ افغان بچہ طیارے کے لینڈنگ گیئر سے زندہ حالت میں ملا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افغان لڑکا انتہائی خطرناک اور ناقابلِ یقین طریقے سے افغانستان سے فرار ہو کر بھارت پہنچا۔ اس نے طیارے کے لینڈنگ گیئر کے اندر چھپ کر کئی ہزار فٹ کی بلندی پر شدید سردی اور آکسیجن کی کمی جیسے جان لیوا حالات کا سامنا کیا مگر معجزانہ طور پر زندہ بچ نکلا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

بھارتی حکام اس واقعے پر ششدر ہیں کہ اتنے کم عمر بچے نے ایسی سخت آزمائش کیسے برداشت کی۔ حکام کا ماننا ہے کہ یہ اقدام اس بات کا عکاس ہے کہ افغانستان میں حالات کس حد تک انسانیت سوز ہو چکے ہیں کہ ایک بچہ بھی اپنی جان خطرے میں ڈال کر فرار کو ترجیح دے رہا ہے۔

لڑکے کی جان بچ جانے کو ماہرین خوش قسمتی قرار دے رہے ہیں کیونکہ لینڈنگ گیئر میں سفر کرنا نہایت مہلک تصور کیا جاتا ہے اور اکثر ایسے مسافروں کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

صرف ایک ڈالر میں امریکا کا ویزا ملے گا؟ جانیے یہ کمال کیسے ہوگا

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ بھارتی حکام نے لڑکے کو حفاظتی تحویل میں لے کر ضروری امداد فراہم کر دی ہے۔ یہ واقعہ ایک بار پھر دنیا کی توجہ افغانستان میں جاری انسانی بحران کی طرف مبذول کروا رہا ہے۔

Related Posts