بالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور فلم مستی 4 کا ٹیزر منظر عام پر آگیا ہے۔ فلم 21 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جس میں پچھلی فلموں کی طرح رتیش دیش مکھ، آفتاب شیوداسانی اور وِویک اوبیرائے مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔
اس فلم کا ٹیزر بھی گزشتہ فلموں کی طرح چار گنا زیادہ ہنسی، مزاح اور مستی کا وعدہ کرتا ہے جہاں تینوں ہیرو تین مختلف لڑکیوں سے محبت میں مختلف مزاحیہ اور غیر معمولی حالات میں دکھائے گئے ہیں۔ اس فرنچائز کی پچھلی فلمیں بھی ناظرین کو مایوس نہیں کر سکیں۔
فرنچائز کی پہلی فلم مستی 2004 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں مرکزی کرداروں کی شادی شدہ زندگی کے بورنگ معمولات اور مہم جوئی کی تلاش کو دکھایا گیا تھا جسے باکس آفس پر کامیابی حاصل ہوئی۔
دوسری فلم گرینڈ مستی 2013 میں ریلیز ہوئی جس میں رتیش دیشمکھ، وِویک اوبیروی اور آفتاب شیوداسانی نے بالغوں کے لیے مزاحیہ کردار ادا کیے جو بھارتی شائقین میں کافی مقبول ہوئی حالانکہ کچھ ناظرین بالغ مزاح پر ناپسندیدگی بھی ظاہر کرتے رہے۔
تین سال بعد گریٹ گرینڈ مستی ریلیز ہوئی جس میں تینوں ہیرو نئی مہمات میں دکھائے گئے اور اگرچہ اس فلم کے موضوع پر تنازعات بھی پیدا ہوئے لیکن یہ بھی باکس آفس پر اچھا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہی اور اب چوتھی فلم متوقع طور پر آچکی ہے۔
اس گانے میں ایسا کیا خاص ہے؟ فرحان سعید کا اندروں کھا جانا سوشل میڈیا پرٹرینڈ بن گیا
یہ نئی فلم بھی شادی شدہ زندگی اور ازدواجی تعلقات سے باہر کی کہانی پر مبنی ہے اور بھارتی ناظرین کو امید ہے کہ یہ فلم پچھلی تمام فلموں کے ریکارڈ توڑ دے گی۔ فلم کے ٹیزر کو دیکھنے اور پسند کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سوشل میڈیا پر اس کے بارے میں ملے جلے ردعمل بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








