برازیل کا پاسپورٹ حاصل کرنا ہے ؟ اپلائی کرنے کا طریقہ سیکھ لیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

برازیل نے غیر ملکی شہریوں کے لیے مستقل رہائش حاصل کرنے کی سہولت کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جس کے بعد اب مختلف کیٹیگریز میں آنے والے افراد قانونی طور پر ملک میں قیام، کام اور تعلیم حاصل کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق برازیل میں مستقل رہائش حاصل کرنے کے چند عام ذرائع میں کاروبار یا جائیداد میں سرمایہ کاری، ماہرانہ ملازمت کا حصول، برازیلی شہری سے شادی یا برازیلی بچے کے والدین ہونا شامل ہیں۔

سرمایہ کاری کے ذریعے رہائش

برازیل میں مستقل رہائش کے لیے سرمایہ کاری کا طریقہ سب سے مقبول سمجھا جا رہا ہے۔ اس کے لیے دو بڑی شرائط ہیں:

جائیداد میں کم از کم سات لاکھ برازیلین ریئلز (تقریباً 3 کروڑ 66 لاکھ پاکستانی روپے) کی سرمایہ کاری۔

کاروبار میں پانچ لاکھ برازیلین ریئلز (تقریباً 2 کروڑ 61 لاکھ روپے) کی سرمایہ کاری۔

سرمایہ کاری کا تسلسل برقرار رکھنا اور مکمل منصوبہ، فنڈز کا ثبوت، اور دیگر دستاویزات بھی جمع کرانا ضروری ہے۔

ماہرین، ملازمت پیشہ اور ریٹائر افراد کے لیے مواقع

اگر آپ سائنسدان، محقق یا پروفیسر جیسے کسی ہنر مند شعبے سے تعلق رکھتے ہیں تو بھی برازیل آپ کو مستقل رہائش دے سکتا ہے۔

برازیلین کمپنی میں ملازمت کا معاہدہ کرنے والے افراد 2 سے 4 سال کے تجربے کے بعد مستقل رہائش کے اہل ہو سکتے ہیں۔

ریٹائرڈ افراد جن کی ماہانہ آمدنی 2 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 5 لاکھ 67 ہزار پاکستانی روپے) ہو وہ دو سالہ عارضی رہائش کے بعد مخصوص شرائط پوری کر کے مستقل پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

تعلیم اور نئی پالیسی

2024 سے برازیل کی تسلیم شدہ یونیورسٹیوں سے گریجویشن کرنے والے افراد اور مقامی ملازمت رکھنے والے نوجوان بھی دو سالہ پرمٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جو مستقبل میں PR (Permanent Residency) حاصل کرنے میں مددگار ہوگا۔

لازمی شرائط

برازیل میں مستقل رہائش کے لیے کچھ عمومی شرائط بھی پوری کرنا ضروری ہیں:

درست پاسپورٹ

پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ

قانونی طور پر برازیل میں داخلے اور قیام کا ثبوت

کم از کم دو سال تک مسلسل برازیل میں موجودگی

ملازمت، رشتہ داری یا سرمایہ کاری سے متعلق دستاویزات

درخواست دینے کا طریقہ

سب سے پہلے منتخب کیٹیگری (مثلاً سرمایہ کاری یا ملازمت) کے مطابق ویزا کی تیاری کریں۔

درکار فارم اور دستاویزات مکمل کریں۔

درخواست برازیلی قونصل خانے یا برازیل میں فیڈرل پولیس کو جمع کرائیں۔

مستقل رہائش کی فیس (100 سے 300 امریکی ڈالر) ادا کریں۔

منظوری کے بعد فیڈرل پولیس کے ساتھ رجسٹریشن کروا کے رہائشی شناختی کارڈ حاصل کریں۔درخواستوں پر کارروائی کا وقت عام طور پر 4 سے 6 ماہ لگتا ہے۔

Related Posts