نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے یوٹیوبر رجب بٹ کو قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔ یوٹیوبر پر پر جوئے اور آن لائن ٹریڈنگ ایپس کی تشہیر اور نوجوانوں کو ان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کا جرم شامل ہے۔
اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رجب بٹ نے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کو منظم دھوکہ دہی کی اسکیم کے تحت صرف اپنی گہرائی سے کمایا پیسہ کھونے کی راہ ہموار کی۔ مزید بتایا گیا کہ تحقیقاتی عمل کے دوران اُن پر مالی بدعنوانی کے بھی شواہد ملے ہیں۔
رجب بٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ منگل کو صبح 11 بجے لاہور میں این سی سی آئی اے کے دفتر میں تشریف لائیں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض کے سامنے اپنا موقف پیش کریں۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر وہ پیش نہیں ہوئے تو یہ تصور کیا جائے گا کہ وہ اپنے دفاع میں کچھ کہنا چاہتے ہی نہیں۔
رجب بٹ کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق نے بتایا کہ ان کی لا فرم اس میں دفاع کرے گی اور مقررہ دن تحریری جواب جمع کرایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیس کے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے اور اپنے موکل کو قانون کے دائرہ میں مکمل حقوق دلوائے جائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








