معروف ریسلر ہوگن کی موت طبی یا ڈاکٹر کی غفلت؟ نئی رپورٹ نے سب کو چونکا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ ٖفائل)

ریسلنگ اور ہالی ووڈ کے مشہور چہرے ہلک ہوگن کی وفات کے بعد ایک ماہ گزر جانے کے باوجود ان کے انتقال سے متعلق اہم سوالات جنم لینے لگے ہیں۔ حالیہ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی موت ممکنہ طور پر طبی غفلت کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔

71 سالہ ہلک ہوگن کا 24 جولائی کو انتقال ہوا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق انہیں گھر میں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اب ایک نئے انکشاف میں سامنے آیا ہے کہ ہلک ہوگن کے گھر پر موجود آکیوپیشنل تھراپسٹ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ حالیہ سرجری کے دوران ممکنہ طور پر فرینک نرو کو نقصان پہنچا تھا۔ یہ اعصاب نظام تنفس میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور ڈایافرام کو کنٹرول کرتے ہیں جو سانس لینے کا مرکزی عضلہ ہے۔

تھراپسٹ کے مطابق اس اعصاب کو نقصان پہنچنے سے ڈایافرام مفلوج ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں مریض کے لیے سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے اور یہی ہلک ہوگن کے اچانک سانس بند ہونے کی ممکنہ وجہ بن سکتی ہے۔

واقعے کے وقت ہلک ہوگن کی اہلیہ اسکائی ڈیلی جن سے ان کی 2023 میں شادی ہوئی تھی نے فوری طور پر 911 پر ایمرجنسی کال کی۔ پولیس کی باڈی کیم فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جائے وقوعہ پر اہلکاروں نے تھراپسٹ کے بیان پر سنجیدگی سے تبادلہ خیال کیا۔

اگرچہ تاحال اس حوالے سے کسی سرکاری تفتیش کا اعلان نہیں کیا گیا مگر اس نئے انکشاف نے ہلک ہوگن کی موت کے حوالے سے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔

Related Posts