خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گوکند غور درہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جان سے جانے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
زخمیوں کی حالت کے بارے میں ابھی مزید معلومات سامنے نہیں آئیں تاہم اسپتال ذرائع کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








