خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں ایف سی (فرنٹیئر کور) ہیڈ کوارٹرز پر کیے گئے خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ دہشتگرد حملے میں 3 ایف سی اہلکار شہید ہوئے جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد شہری زخمی بھی ہوئے۔
ویڈیو میں کیا دکھائی دے رہا ہے؟
ایک سفید رنگ کی گاڑی تیز رفتاری سے ایف سی ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ کی طرف آتی ہے۔ گیٹ پر موجود سیکیورٹی اہلکار گاڑی روکنے کی کوشش کرتے ہیں کہ اچانک زور دار دھماکہ ہوتا ہے اور دھوئیں آسمان کی طرف اٹھتا دکھائی دیتا ہے۔ دھماکے کے فوراً بعد فائرنگ کے آواز بھی سنائی دیتے ہیں۔
حملے کی تفصیلات
یہ ایک خودکش حملہ تھا جس میں متعدد دہشت گرد ملوث تھے۔ دھماکے میں تین ایف سی اہلکار شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ حملے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی اور علاقے کو سیل کر دیا گیا۔
اب تک کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی، لیکن حکام کا کہنا ہے کہ ممنوعہ تنظیم تحریک طالبان پاکستان (TTP) ملوث ہو سکتی ہے۔
یہ رواں سال پشاور میں سیکیورٹی تنصیبات پر دوسرا بڑا حملہ ہے۔ چند ماہ قبل بنوں میں بھی ایف سی پر اسی نوعیت کا حملہ ہوا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








