فلم ’یارا وے‘ میں کام کرنے کا معاوضہ اب تک ادا نہیں کیا گیا، مرینہ خان

تازہ ترین

تازہ ترین

فلم 'یارا وے' میں کام کرنے کا معاوضہ اب تک ادا نہیں کیا گیا، مرینہ خان
فلم 'یارا وے' میں کام کرنے کا معاوضہ اب تک ادا نہیں کیا گیا، مرینہ خان

پاکستان کی نامور اداکارہ مرینہ خان نے کہا ہے کہ انھیں فلم یارا وے میں کام کرنے کا معاوضہ اب تک ادا نہیں کیا گیا۔

حال ہی میں سینئر اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے فلم میں کام کرنے کا معاوضہ اب تک ادا نہیں کیا گیا، جس پر مجھے بہت زیادہ غصہ ہے۔

This image has an empty alt attribute; its file name is 6c8d5935-5e76-4c1a-bf77-edd4366b3138.jpg

اداکارہ نے کہا کہ میں اگر چاہوں تو اِن کیخلاف مقدمہ بھی دائر کرسکتی ہوں لیکن میں ایسا کچھ نہیں کرنا چاہتی کیونکہ میں اس معاملے میں بہت زیادہ سست ہوں۔

منیش پورا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم یارا وے میں مرینہ خان نے اہم کردار اداکیا ہے، فلم کو 2020 میں ریلیز ہونا تھا، تاہم اب یہ فلم 16 ستمبر 2022 کو ریلیز ہوگی۔

مرینہ خان کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں سمیع خان، ناصر، فیضان خواجہ اورجاوید شیخ شامل ہیں۔

Related Posts