دیکھئے ویڈیو: دیارِ حبیب پر انوار کی بارش، روضہ رسول کا دلفریب منظر

تازہ ترین

تازہ ترین

بارش میں روضہ اطہر کا دلکش منظر، فائل فوٹو

دیار حبیب شہر نبی مدینہ منورہ میں موسلادھار باران رحمت سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مدینہ منورہ میں بادل خوب برسے جس سے ہر طرف جل اور تھل ایک ہوگیا۔

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں بھی باران رحمت جم کر برسا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں۔

ویڈیو میں زائرین کو مسجد نبویﷺ میں دیکھا جاسکتا ہے جو موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے۔ ان خوبصورت مناظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ مدینہ منورہ میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

Related Posts