کراچی کو پانی فراہم کرنے والی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی مرکزی لائن بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔
واٹر کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا کہ اتوار کی صبح تقریباً 6 بجے اچانک بجلی بند ہونے سے سیکنڈ فیز کے چار بڑے پمپ رک گئے جس کے بعد پائپ لائن میں پریشر بڑھا اور لائن پھٹ گئی۔
مرکزی لائن پھٹنے کے بعد دھابیجی سے کراچی کو تقریباً 100 ملین گیلن پانی کی روزانہ سپلائی متاثر رہے گی۔
ترجمان کے مطابق پائپ کی مرمت فوراً شروع کر دی گئی ہے اور ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندر لائن کی مرمت مکمل کر کے پانی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








