ہم دنیا سے رخصت ہو رہے ہیں؛ وہ اخری نوٹ جسے پڑھ کر ہر آنکھ نمناک ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ انڈین میڈیا)

بھارتی ریاست اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع میں واقع گریٹر نوئیڈا کے ایش سٹی علاقے میں ایک 37 سالہ خاتون ساکشی چاولہ نے اپنے 11 سالہ بیٹے دکشن کے ساتھ 13ویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ساکشی کا بیٹا ذہنی معذوری کا شکار تھا اور اسکا علاج چل رہا تھا جس پر خاتون نے شدید ذہنی دباؤ کے باعث یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

ساکشی اپنے شوہر درپن چاولہ کے ساتھ رہائش پذیر تھیں جو پیشے سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں۔ واقعے کے وقت درپن گھر پر موجود تھے لیکن دوسرے کمرے میں تھے۔

انہوں نے پولیس حکام کو بتایا کہ چیخ سن کر وہ بالکونی کی طرف دوڑے جہاں سے انہوں نے اپنی بیوی اور بیٹے کو نیچے زمین پر پڑا دیکھا۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور تفتیش شروع کی۔ گھر سے ایک خودکشی کا نوٹ بھی ملا جس میں ساکشی نے لکھا کہ وہ اور ان کا بیٹا اس دنیا سے رخصت ہو رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے شوہر سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی زندگی کو مزید مشکلات میں نہیں ڈالنا چاہتیں اور ان کی موت کا کوئی ذمہ دار نہیں ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے پورے علاقے کو صدمے میں ڈال دیا۔ سینٹرل نوئیڈا کے ڈپٹی کمشنر پولیس شاکتی اوستھی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ خاتون اپنے بیٹے کی بیماری اور ذہنی دباؤ سے شدید پریشان تھیں۔ پولیس اس معاملے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔

Related Posts