“ہم خدمت کی سیاست کرتے ہیں” مرکزی مسلم لیگ کے تحت کراچی میں صفائی مہم کا آغاز

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ روشنیوں کے شہر کی پہچان کچرا بن چکاہے۔ شہر بھر میں کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔

کراچی دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ گنجان آباد شہر ہے جس میں روزانہ ہزاروں ٹن کچرا جمع ہوتا ہے لیکن شہر میں کچرا اٹھانے کا کوئی منظم انتظام نہیں ہے۔ صفائی کےلیے جاری ہونے والا فنڈ کرپٹ سیاستدانوں کی  جیبوں کی نذر ہوجاتا ہے۔

یا اللہ، اب یہاں تیرے سوا کوئی نہیں بچا……. غزہ کی مسجد سے دل دہلا دینے والی پکار!

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیوکراچی ٹاؤن میں صفائی مہم کےآغاز کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مرکزی مسلم لیگ نیوکراچی کے صدرمحمداسلم نے مقامی قیادت اور اہل علاقہ کے ساتھ مل کر پاورہاؤس چورنگی پر صفائی کر کے صفائی مہم کا آغاز کیا۔

احمدندیم اعوان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں کئی بار صفائی مہم چلانے، شہر کے کوڑے کو اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے لیے کئی ادارے تشکیل دینے کے باجود کراچی کے چند علاقوں کو چھوڑ کربیشتر رہائشی آبادیوں، تجارتی مراکز، بازار، تفریحی مقامات، کچی آبادیوں، ساحل سمندر سمیت کئی عوامی مقامات پر کچرے کے ڈھیر پڑے دکھائی دیتے ہیں۔

سندھ پر کئی سال حکمرانی کرنے والے حکمران عوام کو صاف ستھرا شہر بھی فراہم نہ کرسکے۔ نیوکراچی ٹاؤن کے صدرمحمداسلم کا کہنا تھاکہ صفائی عوام کا بنیادی حق ہے مگر حکومت اس میں ناکام ہو گئی ہے۔ انتظامیہ کے دعوؤں کے باوجود شہر کی صفائی کا نظام آج بھی درہم برہم ہے۔ عوامی مسائل کو مقامی سطح پر حل کرنا ضروری ہے۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے اختیارات واقتدار نہ ہونے کے باوجود عوامی مسائل کو حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔ ان شاءاللہ مستقبل میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے کیونکہ ہم عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔

Related Posts