کافی ود کرن کی دپیکا، رنویر ایپی سوڈ کہاں پر دیکھی جا سکتی ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کرن جوہر بڑی دھوم دھام سے اپنے مشہور و معروف شو کافی ود کرن کی سیٹ پر واپس آگئے ہیں، اس بار ان کے شو کے آٹھویں سیزن کی پہلی قسط جو دپیکا اور رنویر کی جوڑی کے ساتھ رہی، نے ہی ہر طرف دھوم مچا دی ہے۔

مرچ مسالوں سے بھرپور پہلی قسط سامنے آنے کے بعد ایسا لگتا ہے کافی ود کرن کا یہ سیزن بہت مختلف ہوگا! یہ اب Disney+ Hotstar پر چل رہا ہے۔

جس سے ایسا لگتا تھا کہ کے چیٹ شو نے اپنا فارمیٹ تھوڑا سا تبدیل کر دیا ہے کیونکہ گیم کے اختتام پر بہت کچھ بدلا سا نظر آ رہا تھا۔

پہلی قسط خوشی کے آنسوؤں، قہقہوں اور ڈھیروں بوسوں سے بھرپور تھی۔ آئیے مزید کچھ کہے اس ایپی سوڈ کی کچھ اہم جھلکیوں کا جائزہ لیں۔

رنویر سنگھ کے مڈ نائٹ رومانس پارٹنر کرن جوہر ہیں

جیسا کہ کرن جوہر نے بجا طور پر کہا ہے، بالی ووڈ کی یہ مقبول جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ پہلی بار شو میں ایک ساتھ نظر آئے، دونوں خوب مست نظر آئے، شوخ لباس پہنے ہوئے ہنستے کھیلتے دکھائی دیے۔ جب وہ سیٹ پر میزبان کے ساتھ گلے ملے تو چھٹتے ہی دیپیکا نے گویا یہ بم پھوڑ دیا کہ رنویر اکثر آدھی رات کو کسی کے ساتھ رومانٹک کالز میں مصروف رہتے ہیں، ساتھ ہی اس بات کا انکشاف بھی کر دیا کہ وہ دوسرا کوئی اور نہیں بلکہ کرن ہی ہے، اس لیے مجھے کوئی خطرہ نہیں۔

رنویر دپیکا رومانس کی شروعات

سب جانتے ہیں کہ رام لیلا کی شوٹنگ کے دوران دپیکا اور رنویر نے ایک دوسرے کیلئے کچھ خاص محسوس کیا اور پھر ایک دوسرے کے قریب آتے گئے، یہیں سے یہ تعلق گہرا ہوتا چلا گیا۔ اس حوالے سے دیپیکا نے بتایا کہ 2012 میں وہ اور رنویر ایک دوسرے کے قریب آگئے تھے اور ان کے درمیان دوستی کی شروعات ہوگئی تھی، اسی دوران وہ دوسرے مردوں سے بھی ملتی تھی۔

بعد ازاں دونوں نے مالدیپ میں 2015 میں خفیہ طور پر منگنی کرلی۔

رنویر سنگھ دپیکا کا بوسہ لیتے ہوئے

ایک موقع پر کرن جوہر نے شاہ رخ خان کی سالگرہ کے حوالے سے ایک واقعہ سنایا کہ کس طرح وہ، دپیکا، فرحان اور دیگر اداکار ایک ہیلی کاپٹر میں اکھٹے تھے، اس دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جس کے باعث دپیکا کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے تھے۔ پوری کہانی سننے کے بعد رنویر کو یہی سوجھا کہ اٹھ کر انہوں نے دپیکا کے کندھے پر بوسہ ثبت کر دیا۔ یہ بہت ہی رومان انگیز سین تھا۔ مکمل پیار بھرا۔

ذہنی مسائل کے دوران رنویر نے کس طرح دپیکا کا ساتھ دیا

دیپیکا نے یاد دلایا کہ جب انہوں نے 2014 میں پہلی بار کچھ سنجیدہ ذہنی مسائل کا سامنا کیا تھا تو رنویر بھی نہیں جانتا تھا کہ اس مسئلے سے کیسے نمٹنا ہے،  مگر اس کے باوجود وہ ہر قدم پر اس کے ساتھ رہا اور اس مشکل وقت سے نکلنے میں ان کی مدد کی!

Related Posts