کراچی:معروف ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک بنانے والے بے حیائی سے گریز کریں، ہمیں اپنی ثقافت کو مد نظر رکھ کر ٹک ٹاک بنانا چاہیے، ہم جس معاشرے سے تعلق رکھتے ہیں اس کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے تو ٹک ٹاک ایک مثبت کام کہلائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل کی دعوت حلیم میں ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،حریم شاہ کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل میں آکر مجھے اچھا لگا، یہاں مجھے بہت پیار ملا ہے یہاں بہت پیار کرنے والے لوگ ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر پابندی مسئلے کا حل نہیں ہے، جو ہوا بہت عجیب ہوا،ٹک ٹاک ایس او پیز کے ساتھ ہو اس کے قوائد و ضوابط ہونے چاہیے۔ٹک ٹاک کو بند کرنے کے بجائے جو بے حیائی پھیلائے اسے سزا دینا چاہیے۔
https://www.facebook.com/mmnewsdottv/videos/345616050103119/
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








