ہم سچ پر کھڑے ہیں! ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی پروپیگنڈے کا کرارا جواب

تازہ ترین

تازہ ترین

Any external aggression will be met with strong response: DG ISPR
FILE PHOTO

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی اعدادوشمار اور حقائق سے کھیلنے یا حقیقت چھپانے کی کوشش نہیں کی۔

عالمی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گراسکاجبکہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمتِ عملی، مؤثر، کارگر پلیٹ فارمز اور ٹیکنالوجی شامل کرنا رہی ہے۔

انٹرویو کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ ہم خودساختہ اور بین الاقوامی ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے تیار رہتے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی ہتھیاروں اور افواج میں شامل چینی پلیٹ فارمز کی موثر کارکردگی کی توثیق بھی کی۔

بلومبرگ کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ ایک ہفتہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے7 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کی۔ پاکستان کے چینی ساختہ جے 10سی نے رافیل سمیت متعدد بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اگست میں پاکستان نے زیڈ 10 ایم ای ہیلی کاپٹر بھی ہتھیاروں میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔ پاکستان چینی ہتھیاروں کے ساتھ امریکی ساختہ ایف 16طیاروں کا استعمال بھی کرتا ہے۔

Related Posts