پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے صدر اور سابق اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے بڑے بھائی کریم عادل شیخ وفات پاگئے ہیں۔
کریم عادل شیخ کی نمازِ جنازہ آج بروز منگل 7 اکتوبر کو نمازِ ظہر کے بعد جامع مسجد فلاح، پی اینڈ ٹی کالونی، کلفٹن کراچی میں ادا کی جائے گی۔
اس موقع پر پارٹی رہنماؤں راجہ اظہر، ارسلان خالد، سید فہیم خان، فوزیہ صدیقی اور دیگر شخصیات نے حلیم عادل شیخ اور ان کے خاندان سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
معروف صحافی امتیاز چانڈیو نے حلیم عادل شیخ کے بھائی کلیم عادل شیخ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
ہمارے دوست تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے ان کے بڑے بھائی کریم عادل شیخ کی وفات پر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین۔ @HaleemAdil
— Imtiaz Chandio (@imtiazchandyo) October 6, 2025
انہوں نے کہا کہ ہمارے دوست تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے ان کے بڑے بھائی کریم عادل شیخ کی وفات پر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








