پی ٹی آئی مکاؤ،ملک بچاؤ مہم ہم بھی شروع کریں گے، وزیر داخلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی آئی مکاؤ،ملک بچاؤ مہم ہم بھی شروع کریں گے، وزیر داخلہ
پی ٹی آئی مکاؤ،ملک بچاؤ مہم ہم بھی شروع کریں گے، وزیر داخلہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ”پی ٹی آئی مکاؤ،ملک بچاؤ مہم ہم بھی شروع کریں گے”۔

نجی ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم اسمبلیاں توڑنے کے عمل کی تائید نہیں کریں گے، اسمبلیاں توڑنا غیر جمہوری عمل ہے، صدر مملکت سے کوئی باضابطہ مذاکرات نہیں ہو رہے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف (مرحوم) کے قتل کے مقدمے پر جے آئی ٹی تشکیل دی جائے گی، دفعہ 174 کے تحت اسلام آباد پولیس تفتیش کر رہی تھی۔ فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بھی کیس کی تحقیقات کر رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس زیر دفعہ 174 ضابطہ فوجداری کے تحت ارشد شریف کے معاملہ کی انکوائری کر رہی تھی، فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کروائی جا رہی ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اب ایف آئی آر درج ہو چکی ہے، فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی رپورٹ اس کا حصہ ہوگی، خرم اور وقار صحافی ارشد شریف کے کیس میں باہر نہیں ہو سکتے، ان کے ساتھ اور لوگ بھی ہو سکتے ہیں۔

طارق وصی کی وساطت سے ارشد شریف مرحوم کینیا پہنچے اور وہاں جا کر یہ وقار احمد اور خرم احمد کے مہمان تھے، ان تینوں لوگوں کو شامل تفتیش کریں گے۔

مزید پڑھیں:عمران خان نے پارٹی کو پرویز الٰہی کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

انہوں نے کہا کہ عمران خان مذاکرات کے لئے اپنا رویہ تبدیل کریں، باضابطہ مذاکرات عمران خان سے ہوں گے، مذاکرات خفیہ نہیں بلکہ عوام کے سامنے ہوں گے۔

Related Posts