کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں، محکمہ موسمیات نے ہائی الرٹ جاری کردیا
کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں، محکمہ موسمیات نے ہائی الرٹ جاری کردیا

کراچی: شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق جن علاقوں میں بارش ہوئی اُن میں صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

دوسری جانب بارش کے باعث لیسکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے جس کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

عائشہ منزل پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین روز میں بھی شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کے ساتھ ہی ملک کے مختلف علاقوں میں پہلے ہی بارشوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

گزشتہ رات لاہور، ملتان، مظفرگڑھ، شیخوپورہ، کمالیہ اور نصیرآباد میں بھی بارش ہوئی۔

ساہیوال اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی تاہم خراب موسم کے باعث شہر کے متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے اور بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

Related Posts