کراچی میں موسم بہتری کی جانب گامزن: سردی سے نجات کے اشارے مل گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

موسم
(فوٹو: آن لائن)

کراچی میں سردی کی شدت میں کمی کے ساتھ ہی موسم بہتری کی جانب گامزن ہے جبکہ سردی سے نجات کے اشارے بھی سامنے آنے لگے۔

محکمہ موسمیات کا ماننا ہے کہ کراچی میں اب تک سردی کی شدت برقرار ہے اور شہر میں چلتی ہوئی سرد ہواؤں کے پیش نظر رواں ہفتے سردی کی یہی سطح رہے گی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ کل اور پرسوں تک ہوا کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محسوس کی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں فروری کے دوران سردی کی شدت میں کمی آئے گی کیونکہ درجہ حرارت بڑھے گا اور فروری میں دو سے تین مغربی ہواؤں کے سلسلے ملک پر اثر انداز ہوتے نظر آتے ہیں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ آئندہ ہفتے بارش کا کوئی سسٹم شہر پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

بارش نہ ہونے کے باعث رواں ہفتے بھی سردی کی شدت آہستہ آہستہ کمی کی جانب گامزن رہے گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں جناح ٹرمینل اور اطراف کے علاقے سرد ترین رہے اور جناح ٹرمینل کا کم سے کم درجہ حرارت 10اعشاریہ 2 ڈگری تھا جبکہ ماڑی پور میں درجہ حرارت 14ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔

سردی ختم ہونے کے اشارے

عام طور پر کراچی میں سردی دسمبر کے وسط سے شروع ہو کر فروری کے وسط تک برقرار رہتی ہے جبکہ جنوری سب سے سرد مہینہ سمجھا جاتا ہے جہاں درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ تک گر سکتا ہے۔

تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ فروری میں عموماً درجہ حرارت میں اضافہ شروع ہوجاتا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت 15 سے 19ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 20 سے 28 ڈگری تک جاسکتا ہے، تاہم ناگہانی موسمیاتی عوامل کے باعث درجہ حرارت میں کمی بیشی ممکن ہے۔

Related Posts