کراچی اور لاہور میں بارش، موسم خوشگوار، مزید بارش کی بھی پیشگوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

موسم خوشگوار
(فوٹو: آن لائن)

پنجاب اور سندھ کے دارالخلافوں لاہور اور کراچی میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہے جبکہ گزشتہ کچھ روز سے کراچی میں جاری ہلکی پھلکی اور بعض علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے بھی موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ مختلف شہروں میں مزید بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر ہلکی پھلکی بارش بھی متوقع ہے۔

پیشگوئی کے مطابق پیر کے روز کشمیر، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی بالائی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

کل منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ آزاد کشمیر، بالائی کے پی کے، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، پوٹھوہار اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

Related Posts