چوکوں اور چھکوں کی برسات، ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو رنز کے پہاڑ تلے دبادیا، عبرتناک شکست

تازہ ترین

تازہ ترین

ONLINE

سینٹ لوشیا:ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آخری گروپ میچ میں افغانستان کو 104 رنز سے شکست دی، نکولس پوران نے آٹھ چھکوں کی مدد سے 98 رنز بناکرافغان بالنگ لائن کی دھجیاں اڑادیں۔

پوران آخری اوور میں عظمت اللہ عمرزئی کے دوسرے رن کی کوشش میں اسٹمپ پر براہ راست مارنے سے رن آؤٹ ہوئے تاہم اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پانچ وکٹوں پر 218 رنز بنائے جو کہ ایونٹ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

جواب میں افغانستان نے 16اعشاریہ 2 اوورز میں 114 رنز بنائے ، دونوں ٹیمیں بدھ سے شروع ہونے والے سپر ایٹ راؤنڈ کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی تھیں۔

ویسٹ انڈیز کے برینڈن کنگ نے لیفٹ آرم فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی کی پہلی گیند کو لیگ سائیڈ سے چار کے لیے اور جانسن چارلس نے اسکوائر لیگ کے ذریعے ایک اور چوکا لگایا، دونوں نے پہلے اوور میں 13 رنز بنائے۔

افغانستان کے کپتان راشد خان نے پانچویں اوور میں اپنی کلائی پر کچھ کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہوئے صرف 12 رنز دیے اور پاور پلے کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کا ایک وکٹ پر 92 رنز تھا، جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں چھ اوورز کے بعد سب سے زیادہ اسکور تھا۔

نکولس پوران نے 53 گیندوں پر 98 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنائے۔ 219 رنز کے تعاقب میں افغان ٹیم 114 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

Related Posts