ویسٹ پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، 2 موٹر سائیکلز برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

ویسٹ پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، 2 موٹر سائیکلز برآمد
ویسٹ پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، 2 موٹر سائیکلز برآمد

کراچی: ویسٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ سوہائے عزیز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جو چوری شدہ موٹر سائیکلز کے پارٹس کو کھول کر فروخت کرتے تھے۔

ایس ایس پی کے مطابق ایس ایچ او پیرآباد نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فرنٹیئر کالونی سے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے کھلی ہوئی موٹرسائیکل سمیت 02 چوری شدہ موٹرسائیکلز برآمد ہوئی ہیں۔

سوہائے عزیز کے مطابق (1). برآمدہ موٹرسائیکل نمبری KKE-6548 کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 612/2021 تھانہ پیرآباد میں درج ہے۔(2). برآمدہ کھلی ہوئی موٹرسائیکل نمبری KIJ-4266 کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 50/2021 تھانہ سائیٹ اے میں درج ہے۔

ملزمان سے مزید گرفتاری و بازیابی کے لئے انٹروگیشن جاری ہے۔ملزمان کی گرفتاری و برآمدگی کے متعلق متعلقہ AVLC کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے متعلقہ AVLC حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ گرفتار ملزمان میں طارق ولد فضل کریم اور ایاز ولد منور شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 43 افراد جاں بحق ہو گئے، وزیر اعلیٰ سندھ

Related Posts