سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 40 ہزار کی سطح پر آگئی جبکہ چاندی کی قیمت بھی معمولی حد تک کم ہوئی جبکہ سونے اور چاندی کے یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزار 900روپے کی کمی ہوئی جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 5لاکھ 40 ہزار 362روپے ہوگئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 486روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں 10 گرام سونا 4لاکھ 63ہزار 273روپے کی سطح پر آگیا۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 2ہزار 279روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں 10 گرام سونا 4لاکھ 24ہزار 682روپے کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کی حامل چاندی کی قیمت میں 174روپے کی کمی ہوئی جس سے چاندی کی فی تولہ قیمت 9ہزار 175روپے پر آگئی۔ اسی طرح 10گرام چاندی کی قیمت بھی 153 روپے کی کمی سے 7ہزار 866روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی اونس 29ڈالرز کی کمی ہوئی جس سے سونا 5ہزار 176ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا، جبکہ چاندی کی قیمت 1اعشاریہ 79ڈالر کی کمی سے 86 اعشاریہ 91 ڈالرز کی سطح پر آگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








