ایرانی ذرائع ابلاغ نے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی اہلیہ کے انتقال سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ زندہ ہیں اور ان کے شہید ہونے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق منصورہ خجستہ باقر زادہ جو شہید رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کی اہلیہ ہیں حالیہ حملے میں محفوظ رہیں اور ان کی شہادت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔
یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ خبر رساں ادارے فارس نیوز نے جمعرات کے روز رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سابق ایرانی رہنما کی اہلیہ کے بارے میں پھیلائی جانے والی اطلاعات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
ابتدائی طور پر بعض سرکاری اور غیر سرکاری ذرائع ابلاغ میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ حالیہ حملے میں آیت اللہ علی خامنہ ای کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی شہید ہو گئی ہیں تاہم بعد میں اس حوالے سے شکوک پیدا ہوئے۔ خاص طور پر اس وقت سوالات اٹھے جب نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے قوم سے اپنے پہلے پیغام میں اپنی والدہ کے انتقال کا کوئی ذکر نہیں کیا۔
بعد ازاں ایرانی میڈیا نے وضاحت جاری کرتے ہوئے بتایا کہ منصورہ خجستہ باقر زادہ خیریت سے ہیں اور ان کی شہادت سے متعلق خبریں درست نہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








