سونے کی قیمت میں 2 روز میں 42ہزار کا اضافہ، 30جنوری 2026 کو فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: ہم نیوز)

سونے کی قیمت میں گزشتہ 2 روز میں 42 ہزار روپے سے زائد اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں سونے کی فی تولہ قیمت بلندی کا نیا سنگِ میل عبور کر گئی۔سونے کی یہ قیمتیں آج دوپہر تک نافذ العمل رہیں گی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جمعرات کو 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 21 ہزار 200 روپے کا بھاری بھرکم اضافہ ہوا جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 5لاکھ 72 ہزار 862روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 18 ہزار 175روپے کا یکمشت اضافہ ہوا جس سے 10 گرام سونا 4 لاکھ 91 ہزار 136روپے کا ہوگیا۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ 2 روز میں سونے کی قیمت میں 42 ہزار 300روپے کا اضافہ نوٹ کیا گیا جو رواں برس کسی بھی 2 روز کے دوران سونے کی قیمت میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 22 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 16 ہزار 661روپے کا اضافہ ہوا جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار 224 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں 212 ڈالرز کا اضافہ ہوا جس سے سونے کی نئی قیمت 5 ہزار 505 ڈالرز فی اونس ہوگئی۔ چاندی کی بھی 2اعشاریہ 64ڈالرز کے اضافے سے 117ڈالرز تک جا پہنچی۔

مقامی سطح پر 24قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت میں 264 روپے جبکہ فی 10 گرام قیمت میں 227روپے کا اضافہ ہوا جس سے چاندی کی فی تولہ قیمت 12ہزار 175روپے جبکہ 10 گرام قیمت 10ہزار438روپے ہوگئی۔

Related Posts