سونا سستا، چاندی مہنگی؟ 14 مئی 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

ملک بھر میں صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بدھ کے روز جاری کیے گئے نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔

آل پاکستان صرافہ و جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ریٹس کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1,100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 943 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 21 ہزار 263 روپے میں فروخت ہوا۔

اسی طرح 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 865 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 86 ہزار 171 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔فی تولہ چاندی 231 روپے اضافے کے بعد 9 ہزار 139 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 198 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 835 روپے ہوگئی۔

علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر کمی کے بعد 4,690 ڈالر فی اونس رہی جبکہ چاندی کی قیمت 2.31 ڈالر اضافے کے بعد 86.55 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts