ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے، چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ بدھ کے روز جاری کردہ یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ نرخ کے مطابق مطابق 24 قیراط کا حامل 1 تولہ سونا 15 ہزار 300 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 13 ہزار 117 روپے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے کا ہوگیا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 12 ہزار 24 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 88 ہزار 293 روپے ہوگئی جبکہ مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں 24 قیراط کی حامل فی تولہ چاندی 200 روپے اضافے سے 7 ہزار 984 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 171 روپے اضافے سے 6 ہزار 844 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,713 امریکی ڈالر ہے جو منگل کے مقابلے میں 153 ڈالر زیادہ رہی۔عالمی سطح پر چاندی کی قیمت 2 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 75 امریکی ڈالرز ہوگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








