سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ جمعہ کے روز آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے سے زائد کی کمی ہوئی، جبکہ یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 3ہزار 400روپے کی کمی ہوئی جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 5لاکھ 33 ہزار 762روپے ہوگئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 915روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں 10 گرام سونا 4لاکھ 57ہزار 614روپے کی سطح پر آگیا۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 2ہزار 672روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں 10 گرام سونا 4لاکھ 19 ہزار 494روپے کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کی حامل چاندی کی قیمت میں 104روپے کا اضافہ ہوا جس سے چاندی کی فی تولہ قیمت 8 ہزار 914روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10گرام چاندی کی قیمت بھی 89روپے کے اضافے سے 7ہزار 642روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی اونس 34ڈالرز کی کمی ہوئی جس سے سونا 5ہزار 110ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا، تاہم چاندی کی قیمت 1اعشاریہ 04ڈالر اضافے سے 84اعشاریہ 30ڈالرز کی سطح پر آگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








