بابر اعظم سے متعلق گوتم گمبھیر نے کیا کہا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

بابر اعظم سے متعلق گوتم گمبھیر نے کیا کہا؟
بابر اعظم سے متعلق گوتم گمبھیر نے کیا کہا؟

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی غیر معمولی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ورلڈ کپ میں حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر نے بابر اعظم کی مخصوص صلاحیتوں کہ جس آسانی کے ساتھ وہ کھیلتے ہیں، پر روشنی ڈالی۔ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ واقعی ہمارے روہت شرما، ویرات کوہلی، کین ولیمسن، جو روٹ اور ڈیوڈ وارنر جیسے کھلاڑی موجود ہیں لیکن بابر اعظم مختلف صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بہت کم ایسے کھلاڑی دیکھے ہیں جن کے پاس بیٹنگ کرنے کی غیر معمولی صلاحیتیں ہیں،گمبھیر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم میں ہر وہ خوبی ہے جس سے وہ اس ورلڈ کپ کو سنسنی خیز بنا سکتے ہیں۔

واضح رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان کے لئے 108 میچ کھیل چکے ہیں، انہیں بہترین بلے بازوں میں تصور کیا جاتا ہے، انہوں نے 105 اننگز میں 5409 رنز بنائے ہیں اور ان کی اوسط 58.16 ہے۔

مزید پڑھیں:ورلڈکپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان، حسن علی کی ٹیم میں واپسی

5 اکتوبر 2023 سے بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ میں بابر اعظم الیون 6 اکتوبر سے ہالینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

Related Posts