اسلام آباد: سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کیلئے بھتہ لینے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے جس سے کی گئی تفتیش میں تشویشناک حقائق سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کالعدم تنظیم کیلئے بھتہ لینے والے سرگرم گروہ کی گرفتاری کے بعد ہوشربا انکشافات سامنے آئے۔
تیسری بیٹی کی پیدائش، ماں اسپتال اسپتال کی عمارت سے کود گئی
گرفتار ملزمان نے بھتہ لینے کے طریقہ واردات کے متعلق تشویشناک انکشافات کیے۔ ٹی ٹی پی کیلئے بھتہ لینے والے گروہ کے یہ ملزمان مختلف طریقوں سے ٹی ٹی پی کیلئے بھتہ خوری میں سہولت کاری کا کردار ادا کر رہے تھے۔
ٹی ٹی پی کے سہولت کار ملزمان نے ٹی ٹی پی کمانڈر کی افغانستان میں موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کالعدم تنظیم کا کمانڈر عبدالرزاق افغانستان سے ہمیں واٹس ایپ کے ذریعے ہدایات دیا کرتا تھا۔
ملزمان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کمانڈر لوگوں کے گھروں اور دکانوں کی ویڈیوز حاصل کرکے انہیں بھتے کیلئے افغانستان سے کالز کرتا اور بھتہ نہ ملنے یا تاخیر پر اغوا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔
خیال رہے کہ سکیورٹی فورسز عوامی تحفظ کیلئے بھرپور اقدامات میں مصروف ہیں۔ آئے دن سکیورٹی فورسز ٹی ٹی پی گروہوں اور بھتہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








