ورلڈ کپ 2023 کیلیے اسکواڈ میں شامل کیے جانے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔
سوشل میڈیا پر حسن علی نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ انتہائی جوش میں نظر آرہے تھے، انہوں نے لکھا کہ ”جنریٹر واپس آگیا“۔
وہ جذبے سے سرشار دکھائی دے رہے ہیں اور ساتھ میں لکھا ہے کہ ’جنریٹر واپس آگیا۔‘
حسن علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اسکواڈ میں شامل ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، اپنے ملک کیلیے ورلڈ کپ کھیلنے کے قابل ہونا ایک ناقابلِ بیان احساس ہے۔

فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو جتوانے کیلیے اپنی پوری کوشش کروں گا، مجھے اور ٹیم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، مداحوں کا بھی بہت شکریہ جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی۔
پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کیلیے اعلان کیا گیا۔ انجری کا شکار فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ زمان خان، ابرار احمد اور محمد حارث ٹریولنگ ریزرو کے طور پر بھارت جائیں گے۔
قومی ٹیم میں کپتانی کے فرائض بابر اعظم انجام دیں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتان برقرار ہیں۔ 15 رکنی اسکواڈ میں حسن علی کی انٹری کو سرپرائز کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
فخر زمان بھی ٹیم میں اپنی جگہ بر قرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، افتخار احمد، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد نواز، اسامہ میر بھی ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائیں گے۔
مزید پڑھیں:ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کتنی انعامی رقم حاصل کریگی؟
قومی پیس بیٹری میں حارث رؤف، شاہین آفریدی اور وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








