لاہور: جنوبی افریقا کے کرکٹر عمران طاہر نے اپنے کرکٹ کے سفر کی مشکلات کے حوالے سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔
پاکستان جونئیر لیگ کی ماسٹر کلاس میں مینٹورز کے لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے اور بہاولپور رائیلز کے مینٹور جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر نے ماسٹر کلاس میں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو لیکچر دیتے ہوئے اہم باتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
جنوبی افریقہ کے جادوگر اسپنر عمران طاہر نے نوجوانوں کو اپنے کرکٹ کے سفر میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور انہیں ٹپس بھی دیں۔
ساؤتھ افریقہ کے ماہر بولر نے کہا کہ میں نے یہاں تک پہنچنے میں سخت محنت کی، انہوں نے بتایا کہ زندگی میں کبھی ہمت نہیں ہاری، دکانوں پر پیکنگ کا کام کیا۔
انہوں نے نوجوان کرکٹرز کو بتایا کہ مجھے بولنگ کے لیے کوئی نہیں بلاتا تھا، ٹرائیلز دینے کے لیے جاتا تو پوچھا جاتا کہ کس نے بھیجا، میں پاکستان میں ہر سطح پر کھیلنے میں کامیاب ہوا لیکن ملک کی نمائندگی کا خواب پورا نہ ہوا۔
انہوں نے بی جے ایل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز کو یہی کہوں گا کہ ہمت نہ ہاریں موقع کی تلاش میں رہیں، میں دنیا کے لیے مثال ہوں، میں 22 سال سے مسلسل کرکٹ کھیل رہا ہوں۔پاکستان جونئیر لیگ جیسے پلیٹ فارم کا تو ہم نے سوچا بھی نہیں تھا۔
مزید پڑھیں:بھارت پاکستان کو شکست دے، ٹی 20ورلڈ کپ بھی جیت جائیگا۔سریش رائنا
کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی افریقا نے مجھے موقع دیا، میں ان کا شکر گزار ہوں،میں موقع کی تلاش میں تھا اور میں نے موقع سے فائدہ اٹھایا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








