متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے رہنما اور سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے لیک کی گئی ویڈیو میں کہا ہے کہ ہمیں بتایا گیا کہ ہمارا 100فیصد مینڈیٹ جعلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے بہت سوچ بچار کے بعد مسلم لیگ(ن) کے ہمراہ وفاقی حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد ملک کو چیلنجز سے نکالنا ہے۔
رواں ماہ کے آغاز پر 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد ملک کی کوئی بھی سیاسی جماعت وفاق میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ جس کے بعد سیاسی جماعتوں نے حکومت سازی کیلئے مذاکرات کا آغاز کیا۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وفاق میں حکومت سازی میں اشتراک کا اعلان سامنے آنے کے بعد ایک اہم پیشرفت میں اتحادی حکومت کی تشکیل کا فارمولا طے کر لیا گیا ہے تاہم اس دوران ایک لیک کی ویڈیو سامنے آگئی۔
لیک کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مصطفیٰ کمال کو آرڈی نیشن کمیٹی کی میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) نے پیغام دیا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ 60 فیصد جبکہ ایم کیو ایم کا 100فیصد جعلی مینڈیٹ ہے۔
تاحال ایم ایم نیوز نے ویڈیو کے حقیقی یا جعلی ہونے کی تصدیق حاصل نہیں کی، تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور مختلف اہم شخصیات کے ویڈیو پر تبصرے جاری ہیں جن سے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچ گئی۔آئیے تمام تر تبصروں کا جائزہ لیتے ہیں۔






گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








