لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 9 کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹس کے نقصان پر 112رنز بنا لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 9 میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز نے پانچ پانچ میچز کھیلے ہیں۔ لاہور کی ٹیم کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی جبکہ ملتان سلطانز نے 5 میں سے 4میچز میں فتح اپنے نام کی ہے۔
آج ہونے والے میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین ٹاس ہوا جو ملتان سلطانز نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے آغاز کیلئے سامنے آنے والے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کوئی بھی رن بنائے بغیر 4کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔
ساتھی اوپنر ریزہ ہینڈرکس نے 27 گیندوں پر 40رنز کی شاندار اننگ کھیلی جس کے دوران 6 چوکے اور 1 چھکا بھی لگایا۔ 74 کے مجموعی اسکور پر ہینڈرکس سکندر رضا کی گیند پر صاحبزادہ فرحان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
کپتان محمد رضوان کو مخالف کپتان شاہین آفریدی نے ابتدائی اوورز میں آؤٹ کرنے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے پویلین بھیجا تھا۔12ویں اوور کے دوران عثمان خان اور طیب طاہر کریز پر موجود تھے۔ عثمان خان 50 کرنے میں کامیاب رہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








