اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو منگل کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے گرفتار کر لیا۔ یہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے مقدمات کی ضمانت کے لیے پیش ہوئے۔
عمران خان کی گرفتاری کی خبر پھیلتے ہی ان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری نے پاکستان کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔عمران خان کے کئی حامیوں نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی محرک قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں:شر پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، رانا ثنا اللہ
دریں اثنا، پی ٹی آئی کے مخالفین نے ان گرفتاری کو ملک میں قانون کی حکمرانی کی فتح قرار دیا ہے، ذرائع کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے عمران خان کو عدالت میں پیشی کے دوران گرفتار کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








